۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
کشمیر

حوزہ/65 سالہ شخص کا تعلق تبلیغی جماعت سے تھا جو گزشتہ دو دنوں سے سرینگر کے سی ڈی اسپتال میں زیر علاج تھا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرینگر//کورونا وائرس کے قہر سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔اس سلسلے میں جموں و کشمیر میں بھی کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت ہوئی ہے ۔انتظامیہ کے ایک اعلیٰ آفیسر روہت کنسل نے اپنے ٹویٹر پیغام ہلاکت کی تصدیق کی ہے ۔ مذکورہ شخص تبلیغی جماعت سے وابسطہ تھا جو دہلی سے جموں اور پھر جموں سے ہوائی جہاز کے ذریعے سرینگر لوٹا تھا۔ 65 سالہ مہلوک شخص سوپور کا رہنے والا تھا جو اس وقت سرینگر کے حیدر پورہ علاقے میں مقیم تھا ۔ مذکورہ شخص دو دن سے سرینگر کے سی ڈی اسپتال میں زیر علاج تھا ۔ 

واضع رہے کل بانڈی پورہ کے جن چار افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا وہ ایک مذہبی پروگرام میں کرونا سے ہلاک شدہ شخص کے ساتھ شریک ہوئے تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ہلاک شدہ شخص کے نقل و حمل سے مزید افراد کے مبتلا ہونے کا خدشہ ہے ۔

بتاتے چلیں کے جموں میں ابھی تک تین اور کشمیر میں آٹھ افراد مہلک مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں جن میں سے ایک کے ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے ۔

اس وبا سے نجات حاصل کرنے کے لیے انتظامیہ لگاتار لوگوں کو گھروں میں ہی رہنے کی اپیل کررہے ہیں ۔ 

واضع رہے پچھلے ایک ہفتے سے جموں و کشمیر مکمل لاک ڈاون ہے ۔ لوگوں کی نقل و حمل پر مکمل پابندی ہے اور تعلیمی اداروں سمیت تمام کاروباری مراکز بند ہے ۔لاک ڈاون کی وجہ سے صحافیوں کو بھی شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .